احتجاجی سیاست سے نجات ! پشاور کے پشتہ خرہ انڈر پاس پر کام تیز، خیبرپختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

احتجاجی سیاست سے نجات ! پشاور کے پشتہ خرہ انڈر پاس پر کام تیز، خیبرپختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے سیاسی تناؤ، دھرنوں اور مسلسل احتجاج کے ماحول سے نجات کے بعد اب صوبے کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت پشاور میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے درپیش مسائل سے مستقل نجات دلانے کے لیے انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کے متعدد اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

ان ترقیاتی اقدامات میں پشاور کا انتہائی اہم اور مصروف ترین ‘پشتہ خرہ چوک انڈر پاس’ منصوبہ سرِ فہرست ہے، جس کی تعمیر کا عمل اب آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کر کے دن رات کام جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ اس منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کر کے عام عوام کی آمد و رفت کے لیے کھولا جا سکے۔

پی ٹی آئی دور کی سیاسی  ہنگامہ آرائی اور مسلسل احتجاجی سرگرمیوں کے باعث صوبے میں کئی اہم عوامی منصوبے سست روی کا شکار رہے، جس کا نقصان مقامی تاجروں اور عام شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام اور سفری مشکلات کی صورت میں بھگتنا پڑا تاہم اب نئی انتظامی ترجیحات کی سمت بدلنے سے صوبے میں بالخصوص اور پشاور میں بالعموم جدید سڑکوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :10 سال کشمیر کمیٹی کے نام پر عیاشی، کام ٹکے کا نہیں ! مظفرآباد کے شہریوں کا فضل الرحمان سے ایوان میں معافی کا مطالبہ

پشتہ خرہ چوک پر اس جدید انڈر پاس کی تعمیر سے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں، طالب علموں اور کاروباری حضرات کو ٹریفک کے عذاب سے مستقل نجات ملے گی، بلکہ ایندھن اور قیمتی وقت کی بچت بھی ممکن ہو سکے گی۔

 شہریوں نے ترقیاتی کاموں کے اس نئے سلسلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور کی قدیم اور جدید زوننگ کو اپ گریڈ کر کے صوبے میں عوام کی حقیقی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے لائے جائیں گے۔

editor

Related Articles