اے آئی کی دنیا میں چین کا نیا قدم، ڈیپ سیک نے سپر ایجنٹ متعارف کرا دیا

اے آئی کی دنیا میں چین کا نیا قدم، ڈیپ سیک نے سپر ایجنٹ متعارف کرا دیا

چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی ڈیپ سیک نے اپنا نیا اے آئی ٹول ’سپر ایجنٹ‘متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد سافٹ ویئر ڈویلپرز کے لیے کوڈنگ کے عمل کو آسان بنانا اور وقت کی بچت کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا اے آئی ایجنٹ عام چیٹ بوٹس سے مختلف ہے، کیونکہ اسے صرف صارف کے سوالات کے جواب دینے کے بجائے خودکار طور پر کام کرنے اور پروگرامنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر ایجنٹ گروپ چیٹس میں ہونے والی گفتگو کا جائزہ لے کر سافٹ ویئر کی تیاری کے دوران درپیش مسائل کو شناخت کر سکتا ہے اور صارف کی جانب سے مدد طلب کرنے سے پہلے ہی ممکنہ حل پیش کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے GitHub پر جاری کردہ یوزر گائیڈ کے مطابق اس ٹول کا بنیادی مقصد کم سے کم انسانی ہدایات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام انجام دینا ہے، تاکہ ڈویلپرز کو بار بار دستی طور پر ہدایات دینے کی ضرورت نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:سوتے وقت فون پاس رکھنے والوں کے لیے اہم خبر، دماغ پر کیا اثر پڑتا ہے

ڈیپ سیک نے اس نئے اے آئی ایجنٹ کو چین کی مقبول میسجنگ ایپ وی چیٹ (WeChat) میں متعارف کرایا ہے۔ اس پیش رفت کو اے آئی کی دنیا میں ڈیپ سیک کی ایک اور اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی پہلے ہی اپنے کم لاگت والے اے آئی ماڈلز کے باعث عالمی توجہ حاصل کر چکی ہے، جو مہنگے اے آئی سسٹمز کے مقابلے میں کئی کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کی مزید ترقی کے لیے سرمایہ کاری بھی حاصل کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈیپ سیک حال ہی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سپر ایجنٹ کی آمد کے بعد سافٹ ویئر انجینیئرنگ کے شعبے میں اے آئی کی بڑھتی ہوئی خودمختاری اور مختلف کمپنیوں کے درمیان مقابلے میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles