مسٹر پتلوکی مہندی میں بھگدڑ کا واقعہ، عمیر جسوال کا ٹک ٹاکرز سے متعلق معنی خیز پیغام

مسٹر پتلوکی مہندی میں بھگدڑ کا واقعہ، عمیر جسوال کا ٹک ٹاکرز سے متعلق معنی خیز پیغام

سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے پر معروف گلوکار عمیر جسوال نے بھی ردعمل دے دیا۔

عمیر جسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ایک مختصر پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’فلسفہ پڑھو تاکہ تمہیں کوئی ٹک ٹاکر اسٹار نہ لگے‘۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے فراز اسٹیڈیم، ڈسکہ روڈ پر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران 50 موٹر سائیکلوں اور ایک کار انعام میں دینے کے اعلان پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:شہرت ملتے ہی شوہر بدل گیا؟ مسٹر پتلو کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

میدڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر اچانک رش اور دھکم پیل کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں محمد عقیل اور محمد ریحان جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ غفلت اور ناقص انتظامات کے الزامات کے تحت مسٹر پتلو سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب مسٹر پتلو نے ایک ویڈیو بیان میں آبدیدہ ہوتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حادثے کے بعد ان کے قریبی سمجھے جانے والے بااثر افراد نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد مستحق خاندانوں کی مدد اور غریب لڑکیوں کی شادیوں کے انتظامات کرنا تھا۔

اس افسوسناک واقعے نے تقریبات میں سکیورٹی، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور انتظامی ذمہ داریوں سے متعلق کئی سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔

editor

Related Articles