عوام کے لیے خوشخبری، گندم کے نرخ گرتے ہی آٹے کے دام بھی کم ہونے کو تیار

عوام کے لیے خوشخبری، گندم کے نرخ گرتے ہی آٹے کے دام بھی کم ہونے کو تیار

سندھ حکومت نے گندم کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے نئی سرکاری قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ اس فیصلے سے آٹے کی قیمت میں بھی 17 روپے فی کلو کمی ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ گندم کی قیمت پہلے 5 ہزار روپے فی من مقرر تھی، جسے اب کم کرکے 4500 روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں  نے کہا کہ  گندم کی قیمت میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچے گا اور آٹا 17 روپے فی کلو سستا ہوگا۔ مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے یہ فیصلہ اہمیت رکھتا ہے۔

شرجیل میمن نے سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو جلسے کے انعقاد کے لیے حکومت سے اجازت حاصل کرنی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :گندم کی قیمتیں چند روز میں معمول پر آنے کی نوید، حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔  حکومت سیاسی معاملات میں اپنا مؤقف واضح رکھے گی۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں 12 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ کو دوبارہ ایسے واقعات دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں کمی کا اعلان ایک طرف عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم ہے۔ دوسری طرف شرجیل میمن کے بیان نے صوبے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :گندم کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت متحرک، اسحاق ڈار کی فراہمی بہتر بنانے اور ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

گندم کی نئی قیمت کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچنا اہم ہوگا۔ جبکہ سیاسی جلسوں کے لیے اجازت کی شرط پر حکومت اور مخالف جماعتوں کا مؤقف آئندہ سیاسی سرگرمیوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles