پی ٹی آئی دورکا ظالمانہ فیڈر بلیک آؤٹ سسٹم ختم،وفاق کی کے پی میں عوامی ریلیف کی نئی مثال قائم

پی ٹی آئی دورکا ظالمانہ فیڈر بلیک آؤٹ سسٹم ختم،وفاق کی کے پی میں عوامی ریلیف کی نئی مثال قائم

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یہ اقدام صوبے کے عوام کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبے کے توانائی مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں ؛عوامی وسائل پر عیاشی کرنے والے سابقہ لٹیروں کا دور ختم، خیبرپختونخوا کے 100 روزہ پلان کے تحت تعلیمی شعبے کی تیز رفتار بحالی کا آغاز

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے صوبے کے عوام کو بجلی کے بحران سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اجلاس کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ اے پی ایم ایس کے تحت پورا فیڈر بند کرنے کا روایتی طریقہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل ترسیل کے لیے واجبات کی ادائیگی اور بجلی چوری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ عوام بھی حکومتی اعتماد کا مثبت جواب دیں اور اپنے بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں بحالی اور تعمیرِ نو کا نیا باب، ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف کی کمان سنبھال لی

اجلاس میں خیبرپختونخوا کو بجلی کے معاملات میں ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ نئے نظام کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles