واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، بغیر چیٹ کھولے پڑھیں پیغامات

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، بغیر چیٹ کھولے پڑھیں پیغامات

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے چیٹ کھولے بغیر ہی حالیہ پیغامات پڑھے جا سکیں گے اور بھیجنے والے کو بلیو ٹِک بھی نظر نہیں آئے گا۔

دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ کمپنی اب صارفین کی سہولت کے لیے ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جو میسجز پڑھنے کا طریقہ مزید آسان بنا دے گا۔

ٹیکنالوجی سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفوکے مطابق اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے کانٹیکسچوئل مینیو پر کام کر رہا ہے۔ یہ مینیو اس وقت سامنے آئے گا جب صارف واٹس ایپ کی ہوم اسکرین پر کسی چیٹ کو کچھ دیر تک دبا کر رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اب تصویر بھیجنا ہوگا مزید آسان، واٹس ایپ نے متعارف کرا دیا نیا فیچر

اس مینیو میں دیگر آپشنز کے ساتھ ایک پریویو کارڈ بھی شامل ہوگا، جس کے ذریعے منتخب چیٹ کے حالیہ پیغامات دیکھے جا سکیں گے، یعنی صارف کو میسجز پڑھنے کے لیے پوری چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نئے مینیو میں چیٹس کو منظم کرنے کے لیے کئی سہولیات بھی دی جائیں گی، جن میں چیٹ کو ان ریڈ مارک کرنا، پن کرنا اور آرکائیو کرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیٹ لاک کرنے، کسی مخصوص لسٹ میں شامل کرنے، چیٹ کی معلومات دیکھنے اور ہوم اسکرین پر چیٹ کا شارٹ کٹ بنانے کے آپشنز بھی موجود ہوں گے۔

اس فیچر کی سب سے دلچسپ بات کیا ہے؟

اس فیچر کا ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ صارف پریویو کارڈ میں پیغامات پڑھ سکے گا، لیکن بھیجنے والے کو بلیو ٹِک نظر نہیں آئے گا۔

دوسرے الفاظ میں، پیغام بھیجنے والے کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے میسج کو پڑھ لیا گیا ہے۔ بلیو ٹِک اسی وقت ظاہر ہوں گے جب صارف متعلقہ چیٹ کو باقاعدہ کھولے گا۔

تاہم یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور صرف واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔ اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے کمپنی نے ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

editor

Related Articles