نوشکی،سیکیورٹی فورسز کی ہیبت ناک کارروائی،7 بزدل خوارج اپنےانجام کو پہنچ گئے،کیچ میں بھی دو دہشتگرد جہنم واصل

نوشکی،سیکیورٹی فورسز کی ہیبت ناک کارروائی،7 بزدل خوارج اپنےانجام کو پہنچ گئے،کیچ میں بھی دو دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور کیچ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ نوشکی کے علاقے احمد وال میں ایف اے ایچ کے 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کیچ میں بھی دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال کے کلی قبول میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کامیاب کارروائی میں ایف اے ایچ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس طرح نوشکی اور کیچ میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا اور ان کے ٹھکانوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles