تربیلا ڈیم کی مین ٹنل منہدم ہونے کا بھارتی دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا ہے،واپڈا نے حقیقت بے نقاب کر دی

تربیلا ڈیم کی مین ٹنل منہدم ہونے کا بھارتی دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا ہے،واپڈا نے حقیقت بے نقاب کر دی

 تربیلا ڈیم کی ٹنل منہدم ہونے کی خبریں  گمراہ کن ہیں، سوشل میڈیا اور بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہو گئی ہے اور ڈیم کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

واپڈا کے سرکاری مؤقف کے مطابق 9 نومبر 2026 کو تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (T-5) کے کنیکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بینچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے پانی زیرِ تعمیر پاور ہاؤس کے علاقے میں داخل ہواواپڈا کے مطابق تمام ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،انٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا۔

مین ٹنل نمبر 5 منہدم نہیں ہوئی،مین ٹنل، پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو نقصان نہیں پہنچا،صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ حکام کام کر رہے ہیں یہ واقعہ زیرِ تعمیر T-5 توسیعی منصوبے کے کنیکٹنگ ٹنل اور انٹیک ایریا میں پیش آیا، نہ کہ تربیلا کے مرکزی ڈیم یا مکمل شدہ مین ٹنل کے انہدام کا واقعہ ہے۔

تربیلا میں پیش آنے والا واقعہ حقیقی ہے، لیکن اسے مین ٹنل کے منہدم ہونے یا ڈیم کی تباہی کے طور پر پیش کرنا حقائق کے منافی ہے،پاکستان کے اہم قومی منصوبوں سے متعلق خبروں کو سنسنی خیزی اور پروپیگنڈے کے بجائے مستند معلومات کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔

editor

Related Articles