انسٹاگرام صارفین خبردار! میٹا نے عمر کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا

انسٹاگرام صارفین خبردار! میٹا نے عمر کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا کی دنیا سے بڑا اور اہم ترین اقدام سامنے آیا ہے ، میٹا (Meta) نے انسٹاگرام پر صارفین کی اصلی اور حقیقی عمر کا تخمینہ لگانے والی جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں یکمشت متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 اس جدید ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد کم عمر صارفین کو نامناسب مواد اور آن لائن خطرات سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کی عمر کے مطابق ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

میٹا کی جانب سے شائع کردہ بلاگ پوسٹ کے مطابق، اب انسٹاگرام پر محض اپنی مرضی کی تاریخِ پیدائش درج کر کے فلٹر سے بچنا ممکن نہیں رہے گا۔

یہ جدید اے آئی سسٹم صارف کی بتائی گئی عمر پر اندھا دھند بھروسہ کرنے کے بجائے اس کی حقیقی عمر کا جائزہ لے گا،  اگر کوئی صارف 18 سال سے کم عمر ہونے کے باوجود اپنی غلط عمر بتاتا ہے، تو الگورتھم اسے فورا پکڑ کر خودکار طور پر (Teen Accounts) کے خصوصی فریم ورک میں منتقل کر دے گا۔

واضح رہے کہ میٹا نے عمر کی تصدیق کے اس ٹیکنالوجیکل نظام کی ازخود ٹیسٹنگ اپریل 2025 میں شروع کی تھی، جبکہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے “ٹین اکاؤنٹس” کا اجرا ستمبر 2024 میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اب تصویر بھیجنا ہوگا مزید آسان، واٹس ایپ نے متعارف کرا دیا نیا فیچر

 ان ٹین اکاؤنٹس کے تحت کم عمر صارفین کی پرائیویسی کڑی کی گئی ہے اور نامناسب مواد سمیت اجنبیوں سے رابطوں پر متعدد سخت پابندیاں نافذ ہیں۔

کمپنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب اس فول پروف حفاظتی ٹیکنالوجی کی پہنچ عالمی سطح پر کر دی گئی ہے،  اس مہم کا آغاز سب سے پہلے امریکہ سے کیا جا رہا ہے جہاں والدین کو انسٹاگرام فیڈ پر خصوصی معلوماتی ویڈیوز کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے بچوں کو آن لائن خطرات سے کیسے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر محفوظ، اخلاقی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اس طرح کی مزید جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

editor

Related Articles