دنیا کی نظریں اسلام آباد پر،پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی شاندار میزبانی کے لیے تیار

دنیا کی نظریں اسلام آباد پر،پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی شاندار میزبانی کے لیے تیار

پاکستان 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، تاہم افغان طالبان حکومت کو اس اہم علاقائی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان طالبان حکومت کو دعوت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ، اقتصادی تعاون میں اضافے اور باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس کے دوران خطے میں معاشی روابط کے استحکام، تجارتی سرگرمیوں میں وسعت اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے نئے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور علاقائی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles