سوشل میڈیا پروزیراعظم کے نام سے گردش کرنے والے 13 ہزار روپے کے پیغامات جعلی ہیں، این سی سی آئی اے

سوشل میڈیا پروزیراعظم کے نام سے گردش کرنے والے 13 ہزار روپے کے پیغامات  جعلی ہیں، این سی سی آئی اے

 یوم اقبال کے موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے 13 ہزار روپے نقد انعامات کے جعلی پیغامات وائرل ہورہے ہیں اس حوالے سے این سی سی آئی اے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پیغامات جعلی ہیں ۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں  کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے جعلی پیغامات سے بچا جائے اور کسی مشکوک لنک پر کلک نہ کیا جائے ،این سی سی آئی اے کے مطابق جعلساز اور دھوکے باز اس طرح کے جعلی لنکس پھیلا  رہے ہیں تاکہ شہریوں سے ان کے ذاتی اکائونٹس کی معلومات حاصل کی جاسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں :این سی سی آئی اے بھرتیوں میں بڑا فراڈ پکڑا گیا، دوسرے امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے دو افراد گرفتار

این سی سی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی طرح کا مشکوک لنک کھولنے سے گریز کیا جائے  اور کسی کو بھی اپنی ذاتی اکائونٹس معلومات ہرگز فراہم نہ کریں ۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کے مطابق سائبر فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا آن لائن دھوکہ دہی کی شکایت ہیلپ لائن 1799 یا قریبی این سی سی آئی اے دفتر میں درج کرا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles