خیبرپختونخوا کوخوشحال صوبہ بنانا ہے،جہاں دہشت گرد ہوں گے، وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے،گورنرکے پی

خیبرپختونخوا کوخوشحال صوبہ بنانا ہے،جہاں دہشت گرد ہوں گے، وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے،گورنرکے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے، ان کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیے جائیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا سے لوگ دوسرے صوبوں میں انتشار پھیلانے کے لیے آتے تھے، لیکن اب انتشار اور صوبوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنانا ہے۔ سابق صوبائی حکومت جمہوری طرزِ عمل اختیار کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی تھی اور اس کی پالیسیاں قندھار سے چلتی تھیں۔ اب پی ٹی آئی والوں کو اچھے بچوں کی طرح رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مساجد امن اور بھائی چارے کے مراکز ہیں، انہیں پناہ گاہ بنانے والوں کا صفایا ہوگا، گورنرفیصل کریم کنڈی کا خطے سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کا عذم

پی ٹی آئی سے متعلق طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اچھی ہو یا بری، پی ٹی آئی ایک ہی ہے، لیکن اس کی چار فرنچائزز بن چکی ہیں۔ اب فیصلہ کون کرے گا کہ اصل پی ٹی آئی کون سی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی گئی، جبکہ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ جہاں دہشت گرد موجود ہوں گے وہاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے شہری مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف پشاور شہر میں 11 ہزار مین ہولز ایسے ہیں جن پر ڈھکن موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماضی کے دوران لوگوں سے پیسے لے کر تجاوزات قائم کی گئیں، تاہم اب ان تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا کہ وہ 11 نومبر کو گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی پریس بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

editor

Related Articles