آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصورعباسی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو باقاعدہ درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک گیر کارروائی شروع کی گئی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد سوشل میڈیا کارکنوں کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،این سی سی آئی اے کے ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں سے ہونے والی تفتیش میں سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور پاک فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں سے پوچھ گچھ کے دوران جے یو آئی سوشل میڈیا ہیڈ صداقت خان سمیت بڑے بڑے نام ریاست و فوج مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں،گرفتار کارکنوں سے پوچھ گچھ کے دوران جے یو آئی کے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے وابستہ متعدد اہم نام بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے مزید افراد کی فہرستیں بھی مرتب کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سی ای او ازاد ڈیجیٹل مصور عباسی اور ان کے خاندان کو دھمکیاں, ملک گیر NCCIA کا کریک ڈاؤن متعدد JUI-F سوشل میڈیا اہلکار گرفتار –
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ صرف گرفتار کارکنوں تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر مواد کی تیاری، تشہیر، مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے اس کی ترسیل اور مبینہ طور پر مربوط مہم چلانے والے افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ صداقت خان سمیت تنظیم کے بعض اہم عہدیداروں اور سوشل میڈیا نیٹ ورک سے وابستہ بڑے نام تحقیقات کے دائرے میں آئے ہیں ان افراد کے مبینہ کردار، رابطوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریاستی اداروں اور فوج مخالف مواد کس سطح پر تیار اور پھیلایا جاتا رہا اور اس پورے نیٹ ورک میں کون کون سے افراد سرگرم تھے۔
سی ای او آزاد ڈیجیٹل مصور عباسی کی درخواست کے بعد شروع ہونے والی کارروائی اب جے یو آئی کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچ گئی ہے، جبکہ این سی سی آئی اے کی تحقیقات میں سامنے آنے والے ناموں کے حوالے سے آئندہ دنوں میں مزید کارروائی متوقع ہے۔
