راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کا عمدہ آغاز، پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کا عمدہ آغاز، پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنا لیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے، خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا۔

اسٹمپس پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے طیب عارف اور محمد طہٰ نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ طیب عارف 57 جبکہ محمد طہٰ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے 50 اور اذان اویس نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے روز مجموعی طور پر 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، تاہم خراب روشنی کے باعث امپائرز نے کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سیشن میں اپنی مضبوطی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی طیب عارف، محمد طہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللہ اور غازی غوری شامل ہیں۔

Related Articles