سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ان کے تھری ایم پی او کے تحت جاری نظر بندی کے حکم میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قاسم زمان کو 6 اکتوبر 2026 کو اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کرکے 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، تاہم ان کی رہائی 6 نومبر کو عمل میں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم زمان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہ ہونے کے باعث انہیں رہا کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق بھی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں کو طبی بنیادوں پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رہائی ملنے کا امکان ہے، جبکہ علیمہ خانم کی رہائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ قاسم زمان کی رہائی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق دیگر رہائیوں کے معاملے پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔