پی آئی اے میں کون کس کے مفاد کا تحفظ کررہا ہے؟ ملازمین کے خاندانی اور کاروباری روابط کا ریکارڈ طلب

پی آئی اے میں کون کس کے مفاد کا تحفظ کررہا ہے؟ ملازمین کے خاندانی اور کاروباری روابط کا ریکارڈ طلب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ادارے میں شفافیت یقینی بنانے اور مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کی نشاندہی کے لیے تمام ملازمین کو ڈسکلوزر فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ انتظامیہ نے ملازمین سے ذاتی تعلقات، خاندانی روابط اور کاروباری مفادات سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قریبی رشتے داروں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں۔ ان میں والدین، بہن بھائی، شریک حیات اور دیگر قریبی عزیز شامل ہیں جو قومی ایئرلائن میں ملازمت کر رہے ہیں۔

ملازمین کو ادارے میں کام کرنے والے تھرڈ پارٹی اور آؤٹ سورس اہلکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات بھی ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد ادارے کے اندر ایسے روابط کی نشاندہی کرنا ہے جو انتظامی فیصلوں یا کاروباری معاملات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

کاروباری روابط بھی انتظامیہ کے سامنے لانا ہوں گے

پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین سے ادارے کے کاروباری شراکت داروں، سپلائرز اور کنٹریکٹرز کے ساتھ تعلقات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :براہِ راست لندن سفر پھر ممکن، 6 سال بعد بڑی پیش رفت، پی آئی اے فلائٹ کی تاریخ سامنے آ گئی

 اس کے علاوہ ملازمین کو اپنے رشتے داروں کے کاروباری مفادات اور ان اداروں کے ساتھ روابط سے بھی آگاہ کرنا ہوگا جو پی آئی اے کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ معلومات ادارے میں مفادات کے حقیقی یا ممکنہ ٹکراؤ کی نشاندہی، شفافیت کے فروغ اور ریکارڈ کو درست رکھنے کے لیے جمع کی جارہی ہیں۔

معلومات خفیہ رکھنے کی یقین دہانی

پی آئی اے نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈسکلوزر فارم میں فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی اور ان تک صرف مجاز حکام کو رسائی حاصل ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فارم میں غلط معلومات دینے، متعلقہ تعلقات چھپانے یا مقررہ طریقہ کار کے مطابق تفصیلات جمع نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :براہِ راست لندن سفر پھر ممکن، 6 سال بعد بڑی پیش رفت، پی آئی اے فلائٹ کی تاریخ سامنے آ گئی

اس مقصد کے لیے ڈسکلوزر فارم پی آئی اے کے ای آر پی مین پیج پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے فارم جمع کرانے کے لیے 9 نومبر 2026 آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

اس اقدام کے ذریعے قومی ایئرلائن میں خاندانی اثرورسوخ، کاروباری روابط اور مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق معلومات ایک مرکزی ریکارڈ میں جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ادارے کے انتظامی اور کاروباری معاملات میں شفافیت کو فروغ دیا جاسکے۔

editor

Related Articles