سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے مزید اہم افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی، محمد مالک کے اس انکشاف نے جے یو آئی سے وابستہ شخصیات کے خلاف ممکنہ مزید کارروائیوں کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
محمد مالک نے کہا کہ آنے والے تین سے چار روز بڑے اہم ہیں ، جے یو آئی پر پریشر مزید بڑھے گا اورجے یو آئی سے سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی بڑی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ان کے بیان کے بعد یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ ممکنہ کارروائیوں کا دائرہ پہلے سے گرفتار کارکنوں سے آگے بڑھ کر پارٹی کی اہم شخصیات تک پہنچ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مصور عباسی کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی جے یو آئی سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس معاملے میں مصور عباسی کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو درخواست دی گئی تھی جس کے بعد جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کی گرفتاریاں عمل میں آنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) کی جانب سے دی گئی درخواست اور اس کے بعد ہونے والی کارروائیوں نے سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکیوں اور سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانے کے الزامات کا معاملہ بھی نمایاں کیا تھا۔ اب محمد مالک کے تازہ انکشاف کے بعد جے یو آئی سے وابستہ مزید افراد کی ممکنہ گرفتاریوں کا معاملہ ایک مرتبہ پھر زیر بحث آگیا ہے۔