پاکستان نےجنوبی کوریا کو شکست دیکر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نےجنوبی کوریا کو شکست  دیکر  ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز جیت کر قومی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد قومی کھلاڑی عاصم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے اہداف اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی صحت کے نام پر اربوں روپے کا کھیل؟ خیبرپختونخوا کے ہیلتھ پراجیکٹ میں 12 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں

عاصم خان نے عزم ظاہر کیا کہ ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی محض آغاز ہے اور پاکستان کے لیے مزید عالمی اعزازات جیتنا ان کا ہدف ہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پہلے سنگلز مقابلے میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو 1-3 سے شکست دی، جبکہ دوسرے سنگلز مقابلے میں نور زمان نے بھی اپنے حریف کو 1-3 سے ہرا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا تھا۔

اس طرح قومی ٹیم نے فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

Related Articles