شہداء کے خون اور وردی سے متعلق فضل الرحمان کا بیان ناقابل برداشت، کسی صورت ہضم نہیں کیا جاسکتا، اختیار ولی

شہداء کے خون اور وردی سے متعلق فضل الرحمان کا بیان ناقابل برداشت، کسی صورت ہضم نہیں کیا جاسکتا، اختیار ولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خون اور ان کی وردی کے حوالے سے جو بات کی گئی، اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں اور ان کی وردی سے متعلق اس نوعیت کی گفتگو انتہائی نامناسب ہے جو ہضم نہیں کی جاسکتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شہداء کے خون اور ان کی وردی کے حوالے سے جو بات کی تھی، وہ یقیناً ناقابل برداشت ہے اور اسے کسی صورت ہضم نہیں کیا جاسکتا،شہداء نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اس لیے ان کی قربانیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :بنارسی ٹھگ۔۔ کہتے تھےگورنرراج لگایا تو اینٹ سے بجا دینگے، چڑیا بھی نہیں پھڑپھڑائی،اختیار ولی

اختیار ولی نے مولانا فضل الرحمان کے ملتان میں کیے گئے خطاب پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اگر مولانا فضل الرحمان سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، چین، برطانیہ، بھارت یا کسی دوسرے ایسے ملک میں موجود ہوتے جہاں جمہوری یا اس سے ملتا جلتا حکومتی نظام قائم ہے تو وہ وہاں کھڑے ہوکر اس نوعیت کا بیان نہیں دے سکتے تھے جیسا انہوں نے ملتان میں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے متعلق تمام معاملات کی ابتدا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ہی ہوئی تھی اور ان کے بیانات نے اس معاملے کو آگے بڑھایا، اختیار ولی خان کے مطابق شہداء، ان کی قربانیوں اور قومی اداروں سے متعلق گفتگو میں ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے،انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خون اور وردی سے متعلق دیے گئے بیان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

editor

Related Articles