ایران کے گردامریکی گھیرا تنگ،طیارہ بردار بحری جہاز اور 2200 میرینز مشرق وسطیٰ پہنچنے کو تیار

ایران کے گردامریکی گھیرا تنگ،طیارہ بردار بحری جہاز اور 2200 میرینز مشرق وسطیٰ پہنچنے کو تیار

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کے فیصلے نے خطے میں نئی کشیدگی کے خدشات پیدا کر دیے ہیں جبکہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے امکانات پر بھی تشویش بڑھنے لگی ہے۔

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ نومبر کے وسط میں مشرق وسطیٰ پہنچے گا جہاں وہ یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالے گا۔
امریکی عہدیدار نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خطے میں امریکی بحری طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛ایران امریکہ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ 6 نومبر کو سنگاپور پہنچا تھا اور اب اسے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس کی آمد ایسے وقت میں متوقع ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پورے خطے کی صورتحال غیر یقینی ہے۔

دوسری جانب امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کا معاملہ صرف طیارہ بردار بحری جہاز تک محدود نہیں رہے گا۔ امریکی میرینز کی 13ویں ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی رواں ماہ کے آخری حصے میں مشرق وسطیٰ پہنچے گی۔

اس یونٹ کی تعیناتی کے نتیجے میں 2 ہزار 200 سے زائد امریکی میرینز اور بحری اہلکار خطے میں موجود ہوں گے۔ یہ اضافی نفری امریکی فوج کی سمندری اور خصوصی آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی میرینز سمندر میں کارروائیوں، چھاپوں اور تجارتی جہازوں کی تلاشی لینے کی تربیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی موجودگی سے امریکی افواج کو اہم سمندری راستوں پر نگرانی اور آپریشنل سرگرمیوں میں مزید سہولت حاصل ہوگی۔

امریکی فوج کی یہ پیش قدمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی متعدد سکیورٹی چیلنجز اور علاقائی کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔ طیارہ بردار بحری جہاز اور ہزاروں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی سے خطے میں امریکی فوجی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی امید، پاکستان کے بعد ایران امریکہ ثالثی کیلئے روس بھی میدان میں آگیا

اس پیش رفت نے ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملوں اور سمندری محاذ پر کسی بڑی کارروائی کے خدشات کو دوبارہ موضوع بحث بنا دیا ہے۔ تاہم امریکی فوجی تعیناتی کے اعلان میں ایران پر نئے حملے کا کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles