ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے ہی اتحادیوں کے سخت سوالات کا سامنا، ایران جنگ پر جی سیون میں اہم پیش رفت

ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے ہی اتحادیوں کے سخت سوالات کا سامنا، ایران جنگ پر جی سیون میں اہم پیش رفت

ایران جنگ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات کے خاتمے کی ضرورت پر جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے، تاہم عالمی بحرانوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مغربی اتحادیوں کے درمیان اختلافات بھی برقرار ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جی سیون ممالک کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، جاپان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران جنگ اور دیگر عالمی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی تیل منڈی میں بڑی مداخلت، جی سیون نے 10 کروڑ بیرل ذخائر جاری کرنے پر اتفاق

اجلاس کے شرکا نے اس ضرورت پر اتفاق کیا کہ ایران جنگ سمیت مختلف خطوں میں جاری کشیدگی کو جلد ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات کے تناظر میں امن و استحکام کی بحالی کو اہم قرار دیا گیا۔

ایران پر ممکنہ امریکی حملوں پر تحفظات

اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ امریکی حملوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے اتحادی ممالک نے ایسے کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے معاملے پر مغربی اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود نہیں۔

امریکا کو سخت سوالات کا سامنا

اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران جنگ سمیت اہم عالمی معاملات پر امریکی حکمت عملی شرکا کی توجہ کا مرکز رہی۔

 یہ بھی پڑھیں :ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت، بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف سخت ترین ردِعمل، دباؤ، بالادستی مسترد

دوسری جانب روس اور یوکرین کی جنگ، ایران کی صورتحال اور عالمی فوجداری عدالت سے متعلق معاملات پر جی سیون ممالک کے اختلافات برقرار رہے۔

یوں پیرس اجلاس میں عالمی تنازعات کے جلد خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کے باوجود اہم بین الاقوامی معاملات پر اتحادی ممالک کے مختلف مؤقف بھی نمایاں ہوگئے۔ بالخصوص ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی پر تحفظات نے اجلاس کو غیر معمولی اہمیت دے دی۔

editor

Related Articles