ٹرمپ کے بیان نے عالمی منڈی میں تہلکہ مچا دیا، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

ٹرمپ کے بیان نے عالمی منڈی میں تہلکہ مچا دیا، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کم ہونے کی امید نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا، قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے خدشات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 92.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 86.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی وسط مدتی انتخابات کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کی توقعات کو قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کو کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار تھی، تاہم تازہ بیان کے بعد سرمایہ کاروں نے تیل کی ممکنہ رسد متاثر ہونے کے خدشات کا دوبارہ جائزہ لیا۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں  خام تیل مزید سستا ہوگیا،پاکستانی عوام کو مزید ریلیف ملے گا ؟

اس پیش رفت کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا اور دونوں اہم عالمی بینچ مارکس دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

editor

Related Articles