ترکیہ،کرین گرنے سے اسٹیل پلانٹ میں قیامت برپا، دھماکے نے 16 زندگیاں نگل لیں،13 زخمی

ترکیہ،کرین گرنے سے اسٹیل پلانٹ میں قیامت برپا، دھماکے نے 16 زندگیاں نگل لیں،13 زخمی

ترکیہ کے مغربی علاقے ازمیر میں اسٹیل پلانٹ کے اندر ہونے والے خوفناک دھماکے نے تباہی مچا دی، حادثے میں 16 افراد جان کی بازی ہا رگئے جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکا ازمیر کے علاقے علیاگا میں واقع حباس آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 46 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب پلانٹ میں بھٹی کی تبدیلی اور دیکھ بھال کا کام جاری تھا۔

ازمیر کے گورنر سلیمان ایلبان نے بتایا کہ کام کے دوران چھت پر نصب کرین اچانک گر گئی اور اس کے ساتھ موجود مواد الیکٹرک آرک فرنس میں جا گرا۔ اس دوران قدرتی گیس کی لائن بھی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری، افغانستان میں ’طالبان رجیم‘ سے متعلق خوفناک انکشافات

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر گورنر نے 10 ہلاکتوں اور 15 زخمیوں کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی۔

200 مزدور پلانٹ میں موجود تھے

گورنر سلیمان ایلبان کے مطابق حادثے کے وقت پلانٹ میں دیکھ بھال کا کام جاری تھا اور تقریباً 200 مزدور وہاں موجود تھے۔ معمول کی پیداواری شفٹوں کے دوران اس صنعتی تنصیب میں 300 سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے اور امدادی کارکنوں نے ان تک پہنچنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش بھی جاری رہی۔

صدر اردوان نے تحقیقات کا حکم دے دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے عدالتی اور انتظامی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :تہران میں چار ملکی اجلاس، پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب کا علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

تحقیقات میں یہ تعین کیا جائے گا کہ کرین گرنے، گیس لائن متاثر ہونے اور دھماکے کے پیچھے کیا عوامل کارفرما تھے اور آیا صنعتی حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت ہوئی۔

editor

Related Articles