ہالی وڈ اداکار بررسل برانڈ کو 10 سال قید، جمائما بھی بول پڑیں

ہالی وڈ اداکار بررسل برانڈ کو 10 سال قید، جمائما بھی بول پڑیں

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور3 جنسی حملوں کے جرائم میں مجموعی طور پر 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

51 سالہ رسل برانڈ کو یہ سزا ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی، جہاں ان کے خلاف سات الزامات پر تقریباً ایک ماہ تک مقدمہ چلا۔ جمعرات کو جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔

سماعت کے دوران جج جسٹس بیناتھن نے کہا کہ تمام جرائم کی سزاؤں کا ایک ساتھ شروع ہونا ضروری نہیں۔ عدالت نے متاثرہ خواتین کی جانب سے سامنے آ کر گواہی دینے کے حوصلے اور میٹروپولیٹن پولیس کی تحقیقات کو بھی سراہا۔ رسل برانڈ پر 2004 سے 2009 کے درمیان چھ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جمائما گولڈ اسمتھ بھی رسل برانڈ کے خلاف بول پڑیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی رسل برانڈ کے حوالے سے اپنے تلخ تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ جمائما کے مطابق 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد انہیں رسل برانڈ کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس بلانا پڑی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت انہوں نے اس واقعے سے متعلق الزامات کو منظرعام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے تحفظ اور ان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے حوالے سے پریشان تھیں۔

جمائما نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ان کا رسل برانڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔م انہوں نے ان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جنہوں نے رسل برانڈ کے خلاف مقدمے میں گواہی دی اور انصاف کے حصول کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

editor

Related Articles