پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے بلال اشتعال فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان پوسٹیں تباہ ہونے اور کئی مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے چمن سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں جبکہ بعض پوسٹوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے بھی دیکھے گئے۔
متعدد پوسٹیں تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران سرحدی علاقے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
14 طالبان جہنم واصل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں افغان طالبان کے 14 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی اندازہ ظاہر کیا گیا ہے
سرحدی صورتحال
چمن سیکٹر پاک افغان سرحد پر اہم گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی افغان طالبان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور جھڑپوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ اپریل 2026 میں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور گاڑیاں تباہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
چمن سیکٹر میں نگرانی سخت
تازہ واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی نگرانی مزید سخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔