منشیات کی کمائی اور دہشتگردی کا بازار، افغان سرزمین سے ہمسایہ ممالک میں بدامنی پھیلانے والے نیٹ ورکس منظر عام پر

منشیات کی کمائی اور دہشتگردی کا بازار، افغان سرزمین سے ہمسایہ ممالک میں بدامنی پھیلانے والے نیٹ ورکس منظر عام پر

افغانستان ایک بار پھر سے منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے عالمی نیٹ ورکس کی سب سے بڑی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں سے نکلنے والا زہر اور بارود نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کررہاہے ۔

منشیات کی یہ سیاہ تجارت براہِ راست خون ریز دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مالی معاونت کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔

تاجکستان میں سنسنی خیز کارروائی،  افغان منشیات اور دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب

افغانستان سے منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی ایک اور بڑی گھناؤنی کوشش کو تاجک سرحدی فورسز نے آہنی ہاتھوں سے ناکام بنا دیا  ،  تاجکستان میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات و دہشت گردی کے نیٹ ورک کے 9 کارندے پکڑے گئے ۔

تاجک جریدے ایشیا پلس کے مطابق تاجک سرحدی فورسز نے انتہائی دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسمگل کیا جانے والا 24 کلوگرام اعلیٰ معیار کا نشہ آور مواد (چرس) برآمد کیا،  یہ  گرفتار ہونے والے درندے افغانستان کی سرزمین سے بیٹھ کر پڑوسی ممالک میں منشیات اور تخریبی عناصر کو پھیلانے والے اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو خطے میں خون کی ہولی کھیلنے کے درپے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس خوفناک نیٹ ورک کے سرغنہ مظفر اعظموف نے تفتیش کے دوران ہولناک انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس نے صرف 2025 سے لے کر اب تک 20 سے 25 مختلف کارروائیوں کے ذریعے 550 سے 600 کلوگرام چرس اسمگل کی۔

 یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے پنپتی دہشتگردی علاقائی وعالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ، چین اور روس کا اظہار تشویش

نیٹ ورک کے ان سفاک کارندوں کو سرحد پار ہر ایک کھیپ پہنچانے کے عوض 2500 ڈالر کی مذموم رقم دی جاتی تھی، جو کہ دراصل معصوم انسانوں کے قتل اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

افغان سرحد بارود اور زہر کا گڑھ: اعداد و شمار میں ہوشربا انکشاف

تاجکستان کے ادارۂ انسدادِ منشیات کے خوفناک اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران صرف اور صرف افغان-تاجک سرحد پر ڈڑھ ہزار کلوگرام سے زائد زہریلی منشیات ضبط کی جا چکی ہے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان سرزمین کو کس طرح منظم طریقے سے پڑوسی ممالک کے خلاف ہائبرڈ وارفیئر، منشیات کی دہشت گردی اور نسل کشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کی سنگین وارننگ

خطے کے سیکیورٹی اور دفاعی ماہرین کا دوٹوک مؤقف ہے کہ افغانستان سے مسلسل پھوٹنے والے منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے یہ نسور اب پڑوسی ممالک کے لیے ایٹمی خطرے سے کم نہیں ، منشیات کی اس کمائی سے ملنے والا پیسہ براہِ راست خودکش بمباروں، دہشت گردوں اور خوارجی تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرنے پر لگایا جا رہا ہے۔

ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اب عالمی برادری اور ریاستی اداروں کو انتہائی سخت، فیصلہ کن اور آہنی اقدامات اٹھانا ہوں گے، ورنہ یہ زہر پورے خطے کو نگل جائے گا۔

editor

Related Articles