انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستانی بولرز کا جادو چل گیا، بنگلادیش آل آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستانی بولرز کا جادو چل گیا، بنگلادیش آل آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا۔

عمان کے شہر الامیرات کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ رقیب الحسین نے 26 اور الرفی نے 20 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کرکٹ کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

رضوان اللہ کے علاوہ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان گروپ اے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles