صحافیوں کے سخت سوالات پر سی ای او آزاد ڈیجیٹل کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کی ٹانگیں کانپ اٹھیں ، بولتی بند

صحافیوں کے سخت سوالات پر سی ای او آزاد ڈیجیٹل کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کی ٹانگیں کانپ اٹھیں ، بولتی بند

ریاست مخالف غلاظت پھیلانے اور آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او  مصور عباسی کو دھمکیاں دینے والے سوشل میڈیا کے جے یو آئی ف کے کارکن  کیمرے کے سامنے آتے ہی بھیگی بلی بن گئے۔

ریاست مخالف پروپیگنڈے اور آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کا اصل چہرہ اور بے بسی اس وقت عیاں ہو گئی جب میڈیا نے ان کا گھیراؤ کیا ،  عدالت کے باہر جب صحافیوں نے ملزمان سے سوال کیا کہ انہیں ایسی گھٹیا اور ریاست مخالف پوسٹیں کرنے پر کس نے شہ  دی اور وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، تو ملزمان کے پاس کوئی جواب نہیں بن پایا۔

کیمرے کے سامنے آتے ہی ملزمان کی زبانیں گنگ ہو گئیں اور سوالات کی بوچھاڑ اور اپنی غلاظت بے نقاب ہوتے دیکھ کر وہ منہ چھپا کر وہاں سے کھسکنے کی کرنے لگے ۔

صحافی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے یہ بزدل کردار جب بھی اصلی میدان یا قانون کے سامنے آتے ہیں، ان کا پول یوں ہی کھلتا ہے اور ان کی یہ فرار کی دوڑ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جھوٹ، دھمکیاں اور غداری زیادہ دیر نہیں ٹک سکتیں۔

عوامی اور صحافی حلقوں کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کو دھمکیوں اور بلیک میلنگ کا ذریعہ بنانے والے عناصر قانون سے نہیں بچ پائیں گے، اور حق و سچ کی آواز دبانے والوں کا انجام ہمیشہ ایسا ہی عبرت ناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ای او آزاد ڈیجیٹل مصور عباسی دھمکی آمیز پوسٹ کیس ، جے یوآئی کے گرفتار ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

واضح رہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصوّر عباسی، ان کے اہلِ خانہ اور ادارے کے ملازمین کو دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

پاکستان میں جب بھی کوئی ادارہ یا صحافی کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کی پالیسیوں، مؤقف یا مبینہ بے ضابطگیوں پر سوالات اٹھاتا ہے، تو بعض سیاسی و مذہبی تنظیمیں قانونی راستے یا اخلاقی بحث کا انتخاب کرنے کے بجائے دباؤ ڈالنے، دھمکیاں دینے اور سوشل میڈیا پر مذموم کردار کشی کی مہم چلانے کا سہارا لیتی ہیں۔

حالیہ عرصے میں “آزاد ڈیجیٹل” کے سی ای او مصوّر عباسی اور ان کے اہلِ خانہ کو اسی نوعیت کی دھمکیوں، ہراسانی اور تضحیک آمیز سوشل میڈیا پوسٹس کا نشانہ بنایا گیا، جس کے خلاف انہوں  نے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔

مصور عباسی کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں باضابطہ درخواست دائر کی گئی، جس کے نتیجے میں تحقیقات کا آغاز ہوا اور جے یو آئی (JUI) سے وابستہ بعض افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سی ای او آزاد ڈیجیٹل مصور عباسی اور ان کے خاندان کو دھمکیاں، این سی سی آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن، جے یو آئی (ف) کے متعدد سوشل میڈیا اہلکار گرفتار

اس کے ساتھ آج عدالت میں سوشل میڈیا مہم چلانے اور دھمکی آمیز پوسٹس کرنے کے الزام میں ان جے یو آئی کے دونوں ملزمان کو  پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ای او آزاد ڈیجیٹل کے وکیل کا اس حوالے سے  کہنا ہے کہ اس مقدمے میں مری سے تعلق رکھنے والے دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی قانونی کارروائی تیزی سے عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

editor

Related Articles