دیوالی کی تقریب میں پہنا گیا 30 قیراط کا زیور تنازع کی وجہ بن گیا

دیوالی کی تقریب میں پہنا گیا 30 قیراط کا زیور تنازع کی وجہ بن گیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ دیوالی کی ایک تقریب میں پہنا گیا زیور ہے، جس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر سیف علی خان کے خاندان سے وراثت میں ملنے والا ایک قیمتی شاہی زیور پہنا تھا۔ اس زیور پر آیت الکرسی کندہ تھی، جس کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تقریباً 30 قیراط کے زمرد سے تیار کیا گیا زیور بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً 200 سال پرانی ایک شاہی کلغی بھی پہنی تھی۔

بھارتی سیاسی رہنما عباس حفیظ نے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا کامیاب فارمولا کیا ہے؟ جنید اکرم نے بتا دیا

نوٹس میں سوشل میڈیا سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی طور پر معافی مانگنے اور مستقبل میں مقدس آیات کے احترام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عباس حفیظ کے مطابق ان کا اعتراض کرینہ کپور کے لباس یا دیوالی منانے پر نہیں بلکہ قرآنی آیت کو فیشن کے طور پر پیش کرنے پر ہے۔ تاحال کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles