مستونگ میں این-25 پر واقع سیکیورٹی فورسز کی قنداوہ پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تمام سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے قنداوہ پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے فوری بعد پوسٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے آر پی جی-7 اور خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی تاہم پوسٹ پر تعینات الرٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی گاڑی پوسٹ کے بیرونی حصے سے باہر پھٹنے کے باعث قریبی آبادی کے متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور دو خواتین سمیت تین مقامی شہری شہید ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ مقامی خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
مزیدتفصیلات آنا ابھی باقی ہیں ،