بالی وڈ اداکارہ کا حیران کن روپ، گنجا ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ کا حیران کن روپ، گنجا ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی اپنی آنے والی سیاسی ڈرامہ سیریز ’مہارانی سیزن 5‘ میں ایک بار پھر رانی بھارتی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ سیریز کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اداکارہ کا بالکل نیا اور حیران کن روپ دیکھ کر مداح بھی دنگ رہ گئے۔

پرومو میں ہما قریشی کو گنجے سر کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کردار کے لیے واقعی اپنا سر منڈوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک منفرد تجربہ تھا، جس سے وہ پہلے کبھی نہیں گزری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:دیوالی کی تقریب میں پہنا گیا 30 قیراط کا زیور تنازع کی وجہ بن گیا

ہما قریشی کے مطابق یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، تاہم وہ یہ جاننے کے لیے پرجوش تھیں کہ ظاہری حلیے میں اتنی بڑی تبدیلی ان کی اداکاری اور کردار پر کیا اثر ڈالے گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مہارانی‘ کا ہر سیزن ان کے لیے ایک نیا تجربہ لے کر آتا ہے، لیکن پانچویں سیزن کی کہانی خاص طور پر دلچسپ ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ ناظرین کو حیران کر دے گا۔

editor

Related Articles