مائیکروسافٹ کے سرورز میں اچانک کیا خرابی ہوئی؟ آؤٹ لک سمیت کئی سروسز متاثر

مائیکروسافٹ کے سرورز میں اچانک کیا خرابی ہوئی؟ آؤٹ لک سمیت کئی سروسز متاثر

دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی اہم سروسز اچانک متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ای میل، دفتری رابطوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں استعمال ہونے والی متعدد سہولتیں متاثر ہوئیں۔
متاثرہ سروسز میں مائیکروسافٹ ٹیمز، آؤٹ لک اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کوپائلٹ شامل ہیں۔ ان سروسز میں تعطل کے باعث صارفین کو رسائی اور رابطوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی نظام، تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نکل گیا

مائیکروسافٹ نے جمعرات کو سروسز میں خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی مسائل دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے انفرااسٹرکچر کے ایک حصے پر غیر معمولی دباؤ پیدا ہوگیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ خرابی کی وجہ صارفین کی جانب سے ٹریفک میں اضافہ نہیں تھا بلکہ متعدد سرورز اچانک دستیاب نہیں رہے۔ اس صورتحال میں باقی سرورز پر اضافی بوجھ پڑا اور مختلف سروسز کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

آؤٹیج کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں صارفین کی بڑی تعداد نے سروسز کی بندش کی شکایات درج کرائیں۔ امریکا میں صرف آؤٹ لک سے متعلق شکایات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 یہ  بھی پڑھیں :میٹا اور مائیکروسافٹ میں بڑی چھانٹی کی تیاری، ہزاروں ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ

مائیکروسافٹ نے مسئلے پر قابو پانے کے لیے سرورز کی ترتیبات تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ کمپنی خودکار سرور جانچ کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے مختلف تبدیلیوں کی آزمائش کر رہی ہے۔

editor

Related Articles