امریکہ میں گھوڑوں کی انوکھی سواری، شہری بس کے اندر جا پہنچے

امریکہ میں گھوڑوں کی انوکھی سواری، شہری بس کے اندر جا پہنچے

مریکی شہر ڈیٹرائٹ میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب 2 افراد اپنے 2 گھوڑوں کو شہری بس میں لے گئے۔ اس حیران کن منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز 7 مائل اور اسٹراسبرگ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد اپنے گھوڑوں کو ڈیٹرائٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کی بس میں سوار کراتے ہیں اور کچھ دیر بعد انہیں بس کے پچھلے دروازے سے باہر لے آتے ہیں۔

ایلیشیا ڈریو نامی خاتون نے اس غیر معمولی منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جہاں دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا خطرناک ترین جنگل، جہاں تابکاری نے زندگی کا رنگ بدل دیا

واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے اربن سٹی کاؤ بوائز کے شریک بانی جارڈن ولیمز نے بتایا کہ وہ اپنے گھوڑوں کے ساتھ ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے واپس جا رہے تھے۔ راستے میں انہیں شہری بس نظر آئی تو انہوں نے ڈرائیور سے اجازت لے کر ویڈیو بنانے کے لیے گھوڑوں کو بس کے اندر سے گزارا۔ جارڈن ولیمز کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں تھا جب انہوں نے اپنے گھوڑوں کو شہری بس میں لے جانے کا تجربہ کیا۔

دوسری جانب ڈیٹرائٹ محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ بس میں گھوڑوں کو سوار کرنے کی اجازت کس بنیاد پر دی گئی تھی۔

editor

Related Articles