موروثی سیاست پر سوال اٹھا تو فضل الرحمان اسلامی تاریخ، قائداعظمؒ کے رہنما اُصول بھی بھول گئے، غیرمسلم سیکولرخاندانوں کوآئیڈل بنا لیا
Home - آزاد انتخاب - موروثی سیاست پر سوال اٹھا تو فضل الرحمان اسلامی تاریخ، قائداعظمؒ کے رہنما اُصول بھی بھول گئے، غیرمسلم سیکولرخاندانوں کوآئیڈل بنا لیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خاندانی اور موروثی سیاست سے متعلق سوالات کا دفاع کرتے ہوئے اسلامک اور قائد اعظمؒ کے سیاسی اُصولوں سے مبرا، بھارت کے نہرو، گاندھی اور امریکا کے جان ایف کینیڈی خاندانوں کی سیاسی مقبولیت کی مثالیں پیش کر دیں ۔
ایکانٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے فضل الرحمان سے استفسار کیا گیا کہ آپ کے ایک بھائی سینیٹر، ایک بھائی رکن صوبائی اسمبلی اور بیٹا رکن قومی اسمبلی ہیں، تو کیا آپ موروثی سیاست کے قائل ہیں؟
اس سوال کے جواب میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عالمی سیاست کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں نہرو اور گاندھی خاندان کو ایک عوامی مقبولیت حاصل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے سابق صدر جان ایف کینیڈی ایک ایسی شخصیت تھے کہ ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو قتل کیا گیا اور تب جا کر ان کی سیاست ختم کی گئی۔
🚨 🚨 مولانا کو قائداعظم کے مقابلے میں گاندھی، نہرو اور جان ایف کینیڈی کا سیاسی انداز پسند! سیاست مذہب کے نام پر، مگر سیاسی انداز غیر مسلم رہنماؤں کا پسند! https://t.co/snhqJBo68L
ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بحث سامنے آئی ہے کہ فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے رہنما نے برصغیر کی اسلامی تاریخ اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سیاسی اصولوں کے بجائے غیر مسلم عالمی رہنماؤں کے خاندانی طرزِ سیاست کو بطور دلیل پیش کر کے اپنے ظاہر کو کچھ اور باطن میں چھپی اصل سوچ کو آشکار کر دیا ہے۔
آئندہ پارٹی قیادت اور خاندانی جانشینی کا معاملہ
انٹرویو میں جب ان سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ ’تو کیا آپ کے بعد آپ کی پارٹی کی قیادت آپ کے بیٹے سنبھالیں گے؟‘ تو فضل الرحمان نے اس کا فیصلہ جماعت اور حالات پر چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مجھے معلوم نہیں، یہ آنے والے حالات پر ہے، یہ جماعت کا حق ہوتا ہے۔ اگر جماعت نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمارے اندر صلاحیت ہوئی، تو پھر جماعت ہمیں یعنی ہمارے خاندان کو قبول کرے گی‘۔
واضح رہے کہ پاکستانی سیاست میں خاندانی قیادت کا رجحان طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے، جہاں بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی جماعتوں میں بھی ایک ہی خاندان کے متعدد افراد پارلیمانی و تنظیمی عہدوں پر فائز نظر آتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی قیادت مولانا مفتی محمود کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا فضل الرحمان کے پاس آئی، جبکہ موجودہ دور میں ان کے بھائی مولانا عطا الرحمان، مولانا لطف الرحمان اور صاحبزادے مولانا اسعد الرحمان بھی متحرک پارلیمانی کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جماعت کے اندرونی آئین کے مطابق امیر کا انتخاب مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔
بیانیے اور سیاسی استعاروں کا استعمال
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان کی انتخابی سیاست میں خاندانی اثر و رسوخ کو عوامی قبولیت اور تنظیمی تسلسل کے تناظر میں پیش کرنا ایک عام حکمتِ عملی ہے۔
تاہم مذہبی حلقوں کے ووٹ بینک پر انحصار کرنے والی قیادت کی جانب سے مغربی اور بھارتی سیکولر خاندانوں کی مثالیں دینا نظریے میں بڑے تضاد کی نشاندہی کرتا ہے۔