سکینڈل میں پھنسے این ویڈیا کے سابق سربراہ واپسی کیلئے پَر تولنے لگے، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات سرگرم

سکینڈل میں پھنسے این ویڈیا کے سابق سربراہ واپسی کیلئے پَر تولنے لگے، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات سرگرم

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں قیادت کی تبدیلی صرف ایک انتظامی معاملہ نہیں ہوتی بلکہ اس کے اثرات کمپنی کے مستقبل اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صنعت کی اہم ترین کمپنیوں میں شامل این ویڈیا میں ان دنوں قیادت کا سنگین بحران جاری ہے، جہاں اسکینڈل کے باعث عہدہ چھوڑنے والے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی واپسی کے لیے سلیکون ویلی کی بااثر شخصیات متحرک ہو چکی ہیں۔

 فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ این ویڈیا کے سی ای او کے عہدے پر دوبارہ آنے کے امکان پر اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کر چکے ہیں، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

سلیکون ویلی کی حمایت اور بااثر شخصیات کا دباؤ

رپورٹ کے مطابق ہوانگ کے ایک قریبی اتحادی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم شخصیات پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، جس کا مقصد این ویڈیا کے سابق سربراہ کی واپسی کے لیے بھرپور حمایت حاصل کرنا اور اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

ہوانگ کی واپسی کے مطالبے نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایک عوامی مہم کی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ایپک گیمز کے چیف ایگزیکٹو ٹم سوینی سمیت کئی نمایاں شخصیات نے ایک کھلے خط کی حمایت کی ہے۔

اس خط میں این ویڈیا کے بورڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپی جائے، جبکہ کمپنی کے متعدد ملازمین بھی سوشل میڈیا پر اپنے سابق سربراہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔

تنازع کی وجہ 

واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے جمعرات کو غیر ازدواجی تعلقات کے انکشافات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا ، ان تعلقات میں ایک ایسا معاملہ بھی شامل تھا جس میں مبینہ طور پر چین کی ایک مشتبہ جاسوس خاتون کا نام سامنے آیا تھا، اور اس انکشاف کے بعد چین کو این ویڈیا کی جدید اے آئی چپس کی برآمدات سے متعلق شدید سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔

اس اسکینڈل کے باعث نہ صرف این ویڈیا کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی صنعت میں بھی زبردست ہلچل مچ گئی۔ جینسن ہوانگ ان نمایاں کاروباری شخصیات میں شامل رہے ہیں جنہوں نے اس صنعت کی ترقی اور اس میں سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی حکام کی مخالفت اور بورڈ کی جانب سے متبادل کی تلاش

دوسری جانب ہوانگ کی واپسی کی کوششوں کو امریکی حکام کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

 امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے حالیہ دنوں میں این ویڈیا کی قیادت میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی میں نمایاں سطح پر انتظامی ردوبدل ہونا ناگزیر ہے تاہم اس دوران این ویڈیا کے بورڈ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ممکنہ جانشین کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بورڈ نے برطانوی چپ ساز کمپنی آرم کے سربراہ رینے ہاس سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا سکے، تاہم این ویڈیا کے بورڈ کا موقف ہے کہ باضابطہ طور پر سی ای او کی تلاش کا کوئی عمل ابھی شروع نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہر ویب سائٹ پر ‘انسانی تصدیق’ کرنا آپ کا بہت نقصان کر سکتا ہے ، نئے سائبر فراڈ کا انکشاف

سرمایہ کاروں نے اپنے خط میں ہوانگ کی طویل عرصے پر محیط کامیاب قیادت اور ان کی اچانک رخصتی کے بعد مارکیٹ میں پیدا ہونے والی شدید غیر یقینی صورت حال کو ان کی واپسی پر غور کرنے کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

 اب ان کی ممکنہ واپسی کے لیے جاری کوششیں اس بات کی غماز ہیں کہ کمپنی کی قیادت کے معاملے پر صورت حال ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے اور یہ معاملہ فی الحال ایک زیرِ غور امکان کی حد تک موجود ہے۔

editor

Related Articles