راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو بڑا نقصان، اہم بولر انجری کے باعث باہر

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو بڑا نقصان، اہم بولر انجری کے باعث باہر

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان انجری کے باعث میچ میں مزید بولنگ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ثاقب خان کے بائیں پاؤں کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ آیا ہے، جس کے بعد انہیں طبی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق وہ اس انجری کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے۔

ثاقب خان نے سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز میں اپنے دوسرے اوور کے دوران لاہیرو اودارا کو آؤٹ کیا، تاہم اس کے فوراً بعد انہیں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کی زندگی میں کون ہے؟ بڑا انکشاف

واضح رہے کہ ثاقب خان نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی انہوں نے ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔

پاکستانی ٹیم اس وقت میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم اہم بولر کی انجری کے باعث قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles