ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام

ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں نے دشمن عناصر کے منصوبوں کو بڑا دھچکا پہنچایا، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت 15 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور عزم کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابل تحسین ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور بلوچستان سمیت ملک کے ہر حصے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 15 خوارج کو جہنم رسید کرنے پر فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر سپوتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

editor

Related Articles