سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے عوامی اجتماع کا منظر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں شرکا کی تعداد تقریباً 400 دکھائی دے رہی ہے۔ سندھ میں طویل عرصے سے اقتدار میں موجود پیپلز پارٹی کے اس اجتماع کی ویڈیو کو پارٹی کی عوامی مقبولیت کے دعووں کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کے صوبائی بجٹ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اقتدار کی مشینری کے باوجود پیپلز پارٹی عوامی اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع نہیں کر سکی۔
اس تناظر میں پیپلز پارٹی کی ریفرنڈم سے متعلق مخالفت اور عوامی رائے لینے سے گریز پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ عوام کو سیاسی لیکچر دینے والی جماعت کے اجتماع میں شرکا کی محدود تعداد کو اس کی سیاسی مقبولیت کے دعووں کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
ویڈیو نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں 18 سالہ حکمرانی، عوامی حمایت کے دعووں اور ریفرنڈم کے معاملے پر اس کے مؤقف کو ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔
