Skip to content
امریکی جارحیت کا انجام تباہی ہو گا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نئی عسکری کارروائی پر سخت ترین جواب کی دھمکی
Home - تازہ ترین - امریکی جارحیت کا انجام تباہی ہو گا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نئی عسکری کارروائی پر سخت ترین جواب کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ بندی ضروری ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران تمام محاذوں پر لڑائی بند کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کسی ایک مقام پر بھی جنگ جاری رہی تو پائیدار امن ممکن نہیں ہوگا۔
قالیباف کا سخت مؤقف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی امریکی فوجی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
قالیباف کے مطابق جب تک امریکا اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، اس کے دعووں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں جاری سفارتی کوششوں کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔
ایرانی قیادت نے مذاکرات کے ساتھ ساتھ کسی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا مؤقف بھی دہرایا ہے
