پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ بن جائے، کام نہ کرے تو پرامن سیاسی جدوجہد ہی واحد آپشن ہے، نعیم الرحمان

پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ بن جائے، کام نہ کرے تو پرامن سیاسی جدوجہد ہی واحد آپشن ہے، نعیم الرحمان

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز بھی جاری ہے ، جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان نے حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ بن جائے اور کام نہ کرے تو پرامن احتجاج ہی واحد آپشن ہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اپنا گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر احتجاج نہیں کرنا چاہتا لیکن حکومت نے ان کے پاس کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کم از کم اجرت 37,000 مقرر کی ہے ، لیکن غریبوں کے لئے اتنی کم رقم سے زندہ رہنا ناممکن ہے۔ بنعیم الرحمن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف چند منتخب افراد کے لیے ہے اور بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بجلی کے بلوں میں کمی اور شہریوں پر لگائے جانے والے “بم جیسے” بلوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے تیل سستا ہونے کا امکانات بڑھ گئے

جماعت اسلامی کے رہنما نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کا نظام قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور ٹیکس کا نظام جابرانہ ہے۔ انہوں نے سماج کے تمام طبقوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت “ظالمانہ” ٹیکس نظام کو ختم کرے۔ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے مظاہرین کے مطالبات پورے نہیں کیے تو جماعت اسلامی انہیں نہیں بخشے گی۔ انہوں نے مذاکرات سے قبل گرفتار تمام پارٹی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو حقوق دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے حکومت کی بات مان لی ہے تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہ لیا جائے کہ ہم نے جو مطالبات کیے ہیں ان سے پیچھے ہٹ جائیں گے ، یہ غلط فہمی حکومت اپنے دماغ سے نکال دے ۔

Related Articles