پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کو غلط فہمی قرار دیا ہے اور واضح کیا کہ شیر افضل ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر گھیر لیا اور شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کےحوالےسے جاری نوٹیفیکیشن کےبارے میں سوالات کیے، جس پربیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے ، اس موقع پر بیرسٹر گوہر کی طرف سے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت بھی گئی اور کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید واضح کیا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاالیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
رکنیت بارے جاری نوٹیفیکیشن کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن صبر کر جائیں آپکو اچھی خبر ملے گی ۔ بعد ازاں شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے ۔

