پاکستانی اورغیرملکی 104شخصیات کو سول اعزازات دینے کااعلان

پاکستانی اورغیرملکی 104شخصیات کو سول اعزازات دینے کااعلان

صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر 104 افراد کے لیے ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

14 اگست2024ء) صدر آصف علی زرداری نے 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈدینے کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے جاری اعلامیہ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات پر بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جبکہ ارشد ندیم کو کھیلوں میں ان کی کامیابیوں پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ مراد سدپار کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ ناصر کاظمی کو ادب میں ان کی خدمات پر بعد از مرگ نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت وی پی این کااستعمال کرنیوالوں کیلئےاہم خبر

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات پر ہلال پاکستان جبکہ عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس و ٹیکنالوجی میں ان کی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹرغلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کوستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز جبکہ ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

ایوان صدر نے طبی اور فنون لطیفہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایوارڈز کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے صدارتی ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔ یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کوایوان صدر اورچاروں صوبائی گورنرہائوسز میں منعقدہونے والی پروقار خصوصی تقاریب میں تقسیم کیےجائیں گے۔

Related Articles