2019 میں بھی لاڑکانہ کے عوام خوار اور آج بھی علاج کیلئے دربدر؟ بلاول کی پرانی ویڈیو پھر وائرل

2019 میں بھی لاڑکانہ کے عوام خوار اور آج بھی علاج کیلئے دربدر؟ بلاول کی پرانی ویڈیو پھر وائرل

بچے دربدر، ایکسرے کیلئے چار چار دن انتظار اور ادویات نایاب  ، 2019 کی ایک ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے جس میں لاڑکانہ کے شہری  صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں  صحافیوں نے سندھ میں صحت کی صورتحال اور لاڑکانہ کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا  جبکہ بلاول بھٹو زرداری سے عوام کی شکایات پر جواب لینے کی کوشش بھی کی گئی تاہم بلاول بھٹو زرداری براہِ راست جواب دینے کے بجائے سوال کو ٹالنے کی کوشش کرتے اور وہاں سے روانہ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

سندھ میں صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے دعووں کے درمیان یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر بلاول کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہی ہے ، گزشتہ کئی سالوں سے الیکشن کے دوران ترقی اور عوامی سہولیات کے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں مگر جب  صحت کی بنیادی سہولیات سے متعلق سوال سامنے آیا تو جواب بن نہ پڑا۔

  شہری آج بھی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ آگر 2019 میں لاڑکانہ کے شہری ایکسرے اور ادویات جیسی بنیادی سہولیات کیلئے خوار تھے اور آج بھی یہی صورتحال ہے ، برسوں کی حکومت کے بعد بھی عام آدمی کو بنیادی علاج کیلئے مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

یہ بھی پڑھیں :بلاول کے کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، ڈاؤ یونیورسٹی کا طالبعلم دن دہاڑے ُلٹ گیا ، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

صحت کی سہولیات کے بڑے دعوے، مگر شہریوں کے سوال وہیں کے وہیں؟ 2019 کی یہ ویڈیو موجودہ صورتحال کی  بھی گواہ بن بیٹھی ہے کہ کل بھی وہی نکمی نااہل حکومت اور آج بھی وہی حالات ہیں  ، اس کا دوبارہ وائرل ہونا سندھ میں صحت کے شعبے سے متعلق پرانے دعووں اور عوامی شکایات کو ایک بار پھر نمایاں کر رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بلاول کب اپنے اور پارٹی کے وعدے پورے کرتے ہیں ؟۔

editor

Related Articles