مارگلہ ہلز تفصیلی فیصلہ جاری: مونال سمیت لا مونتانا، گلوریہ جینز کا قبضہ لے لیا جائے

مارگلہ ہلز تفصیلی  فیصلہ جاری: مونال سمیت لا مونتانا، گلوریہ جینز  کا قبضہ لے لیا جائے

مارگلہ ہلز تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا اور مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال سمیت لامونتانا ، گلوریہ جینز کا بھی قبضہ حاصل کر لے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ گیارہ ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے اور نیشنل پارک میں موجود لامونتانا ، گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لے لیا جائے۔ سپریم کورٹ نے جاری تفصیلی فیصلے میں ہدایات دی ہیں کہ سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے اورریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں اوروائلڈ لائف کو ڈسٹرب کئے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں۔ سپریم کورٹ سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے اس حوالے سے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وزارت داخلہ کو منتقلی :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وفاقی حکومت پر شدید برہم

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ماہرین سے رائے لی جائے کہ کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے اور نیشنل پارک کواصل ماحول کے ساتھ برقرار رکھا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *