پی ٹی آئی کو 8 سمتبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو 8 سمتبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو ترنول کے مقام پر 8 ستمبر کو جلسے کرنے کی اجازت مل گئی ۔ 

انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر 2024 کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے اس سے قبل مذہبی گروہوں کے احتجاج کی وجہ سے 22 اگست جلسے کااین او سی منسوخ کردیا تھا۔ تاہم 8 ستمبر کی ریلی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ایونٹ کے لئے سیکورٹی فراہم کرے گی۔
جلسے کے منتظمین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ تقریب کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہ کرے۔ ریلی شام 4 بجے شروع ہوگی اور شام 7 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ انتظامیہ نے عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جلسے کے منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ تقریب ختم ہونے کے بعد شرکا کو منتشر کریں۔ شرکاء کو 8 ستمبر کو تقریب کے بعد ریلی کے مقام پر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات کے ساتھ ریلی کی اجازت دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ئی )نے آج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا۔  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نےچیئرمین پارٹی بیرسٹرگوہرکی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا۔

Related Articles