اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تفتیش میں نیا موڑ آگیا

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تفتیش میں نیا موڑ آگیا

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تفتیش میں نیا موڑ آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا نادرا سے بائیومیٹرک کروانے پر پتہ چلا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔ خاتون غیر ملکی نہیں بلکہ راولپنڈی کی رہائشی ہے۔ خاتون بیلجئیم میں رہتی تھی لیکن 2019 میں نائیکوپ ایکسپائر ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بچے غیر محفوظ، رواں سال درجنوں بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رونما ہوگئے

پولیس کے مطابق خاتون آبپارہ کی حدود سے ملی تھی۔ خاتون نے غیر ملکی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تاہم مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔

بیلجئیم سفارتخانے نے بھی خاتون کے بیلجئیم کی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی ہرزاویے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *