فضا علی کی بیٹی برطانوی لہجے کی نقل پر تنقید کی زد میں، ویڈیو وائرل

فضا علی کی بیٹی برطانوی لہجے کی نقل پر تنقید کی زد میں، ویڈیو وائرل

پاکستانی ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ فضا علی شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے برطانیہ منتقل ہو گئی ہیں، جہاں وہ اپنی بیٹی فراعل کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔

فضا علی نے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد اپنی بیٹی کو وہاں کے ایک اسکول میں داخل کروایا اور سوشل میڈیا پر اس نئے سفر کی خبر بھی شیئر کی تھی۔

حال ہی میں فضا علی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کی بیٹی فراعل اپنی ایک برطانوی ہم جماعت کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں فضا علی دونوں بچیوں سے ان کی پسندیدہ ٹیچر کے بارے میں سوال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی یادگار تصاویر بنواتے ہوئے دلہن مشکل میں پھنس گئی

ویڈیو میں فراعل کی برطانوی دوست مختصر اور سادہ انداز میں اپنے پسندیدہ استاد کے بارے میں بتاتی ہیں، جبکہ فراعل نسبتاً بلند آواز میں تفصیل سے جواب دیتی ہیں۔ اس دوران ان کے بولنے کے انداز اور برطانوی لہجے کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد فضا علی اور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر برطانوی لہجے کی غیر فطری نقل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دوسری بچی زیادہ مہذب اور پُرسکون دکھائی دیتی ہے، جبکہ فراعل ضرورت سے زیادہ ردعمل دے رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے دونوں بچیوں کے انداز کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل برطانوی بچی کا انداز زیادہ فطری اور شائستہ ہے۔

کچھ صارفین نے بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد کے اچانک مقامی لہجہ اپنانے کے رجحان پر بھی تنقید کی، جبکہ بعض نے فضا علی کے اپنے گفتگو کرنے کے انداز کو بھی غیر ضروری طور پر مبالغہ آمیز قرار دیا۔

editor

Related Articles