خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر پولیس ان کے کنٹرول میں چلی گئی تو 9 مئی والوں کو کلین چٹ مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں سے لڑتی آ رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی والے جنگل کا قانون بنانا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں ٹائیگر فورس بنائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق 9 مئی کا واقعہ پی ٹی آئی والوں نے کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی پولیس کی نسبت سب سے کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس سمیت تمام ادارے برباد ہوچکے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں سے لڑتی آ رہی ہے، تاہم کے پی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی پولیس کو اپنے ماتحت کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس کی سربراہی آئی جی کرتا ہے۔