وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےفیصل کریم کنڈی کوپرچی والا گورنرقراردیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےفیصل کریم کنڈی کوپرچی والا گورنرقراردیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’ پرچی والا گورنر‘‘ قرا ردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اختیار عوام کا پورٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ گورنر فیصل کریم کنڈی پرچی پر آئے ہیں، انہیں عزت دی جو انہیں راس نہیں آ رہی، اگرگورنر ہاؤس خالی کرایا تو انیکسی یا کرائے کے مکان میں ر ہنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کے پی کے میں تجربات کئے جاتے ہیں اسی لیےگورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا گیا ہے ، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک خیبرپختونخوا میں بیٹھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے سرکاری وکلاء کا تمام ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر قومی ترانے کے احترام میں افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ افغان حکام نے مؤقف دے دیا ہے ، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانےکی عزت نہیں کرتے۔ افغان طالبان کی گانے بجانے کے حوالے سے سخت پالیسی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملک میں قومی ترانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

editor

Related Articles