محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق چھور، لسبیلہ، کراچی اور تربت میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
سوائے چترال، دیر، سوات، اور کوہستان کے جہاں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، مگر مری اور گلیات میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم متوقع ہے، سوائے تھرپارکر، مٹھی اور گردونواح کے جہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

